کنداپور:12؍ مارچ (ایس او نیوز)شہر میں بائک کےذریعے ادھر ادھر گھومتےہوئے پینےکےلئےپانی مانگ کر عورت کے گلےسے سونے کی چین چرانے والے 2ملزموں کو دیہی تھانہ پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔
5مارچ کو کرکونجے دیہات کے نیرل کٹے میں انجان لٹیروں نے 75سالہ بابی داس نامی عورت سے پینے کےلئے پانی مانگا ، اسی دوران بات کرتےہوئے بابی داس کے گلے میں موجود 8گرام وزنی سونے کی چین لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ پولس تھانےمیں شکایت درج ہونے کے بعدجانچ میں جٹی پولس نے کلبرگی ضلع ہاگرگی کےباشندے حالیہ بنگلورو میں مقیم وجئے کمار (23) اور کنداپور نیرل کٹے کے منوج (27) کو گرفتار کیا ہے۔ کنداپور کی دیہی پولس نے دونوں ملزموں کو نیرل کٹےکےقریب گرفتار کرتےہوئے لوٹ کےلئے استعمال کی جانے والی بائک کو بھی ضبط کرلیاہے جس کی مالیت قریب 1،50،000روپئے بتائی گئی ہے۔